مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکا کے مختلف شہروں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
منگل کے روز ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے وسط میں سٹی ہال کے سامنے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بڑا احتجاج مظاہرہ ہوا۔
مظاہرین نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے تارکینِ وطن کی بے دخلی کی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہوئے شہر کے اہم علاقوں کی جانب مارچ کیا۔
یہ احتجاج ملک گیر تحریک ’’فری امریکا‘‘ کا حصہ تھا، جس کا مقصد ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
دوسری جانب ہزاروں مزدوروں، طلبہ اور سماجی کارکنوں نے امریکا کے دیگر شہروں اور جامعات میں بھی احتجاج کیا۔
آپ کا تبصرہ